جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

گھر کے باہر ہونے والا جھگڑا دیکھنے والی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 14 سال کی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں لڑائی کے دوران عریشہ گھر کی گیلری میں کھڑی تھی، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق گولی عریشہ کے سر میں لگی، جس سے وہ جاں بحق ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.