جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہباز گل نے جو کچھ کہا عمران کے کہنے پر کہا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔ عمران خان ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات…

وزیراعظم کا پُرامن یومِ عاشور پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے عاشورہ پُرامن ماحول میں منایا گیا۔…

محمد یوسف جسے ڈھونڈ رہے تھے وہ انہیں مل گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف جس ٹیلنٹڈ بچے کو ڈھونڈ رہے تھے وہ انہیں مل گیا۔محمد یوسف نے 6 اگست کو ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔ جس کے بعد اب انہوں نے ٹوئٹر پر لوگوں کو بتایا…

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مشتبہ ملزم گرفتار

امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کی شناخت اور حملے کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔نیو میکسیکو میں پے در پے واقعات کے…

بجلی کے بل بڑھنے پر برطانیہ میں بجلی چوری بڑھ گئی

بجلی کے بل بڑھنے پر انگلینڈ اور ویلز میں بجلی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ…

مقدمے میں شکست کے بعد ایمبر ہرڈ سکون کی تلاش میں اسرائیل پہنچ گئیں

ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سکون کی تلاش میں اسرائیل کا رخ کرلیا۔ان کے ہمراہ قریبی دوست ایف بارلو بھی ہیں جو مقدمے کے دوران بھی ایمبر کے ساتھ کھڑی رہیں۔ایک اسرائیلی صحافی نے ایمبر ہرڈ اور ایف کی تل ابیب کے…

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف اکھاڑنے کا کام شروع

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم سے آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہے کہ ٹرف…

جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ

سپریم کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس سجاد…

برطانیہ: ڈاؤن کاسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

برطانیہ کے شہر ڈاؤن کاسٹر سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی۔ جس پر ڈون کاسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی آئی اے کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔ …

کراچی: کلفٹن میں کار سوار کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لوٹ مار کی واردات کی سی سی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ترجمان ضلع ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹارگیٹڈ…

فوج کیخلاف بات کرنے والے کو پاکستان دشمن ڈکلیئر کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے، افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جو بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اسے ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ…

پشاور ہائی کورٹ: اسد قیصر کی درخواست، 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جس کی سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل بینج درخواست کی سماعت…

کانگو: مسلح افراد کا جیل پر حملہ، 800 قیدی فرار

درجنوں مسلح افراد نے افریقی ملک کانگو کی جیل سے 800 سے زائد قیدیوں کو فرار کروا دیا۔حکام کے مطابق قیدیوں کو فرار کروانے میں مسلح تنظیم ملوث ہے، بوٹمبو شہر میں واقع مرکزی جیل میں رات گئے حملے کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور ایک شہری مارا…