جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو بھی صاف کیا گیا۔مہمانوں کے خانہ کعبہ سے نکلنے پر فرش دھویا گیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود استعمال کیا گیا۔سعودی…

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، سیریز کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔قومی ٹیم نے میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے…

فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی مشن کا خاتمہ نہیں، نیڈ پرائس

امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت سے توقع ہے وہ افغان عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔ ایک سال میں…

کراچی، یوم آزادی پر کشتیوں کی ریلی نکالی گئی

پاکستان میری ٹائم کے تحت یوم آزادی پر کیماڑی کراچی سے کشتیوں کی ریلی نکالی گئی جس میں ماہی گیروں سمیت تین سو سے زائد کشتیاں شریک ہوئیں۔یوم آزادی پر کراچی کے مختلف حصوں میں سرکاری ونجی سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔لاہور میں موٹر…

یوم آزادی پر مختلف ملکوں کے سفیروں کی مبارک باد

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مختلف ملکوں کے سفیروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات جاری کیے گئے۔چین، امریکا، روس، برطانیہ، افغانستان،متحدہ عرب امارات، جاپان، اٹلی، اردن اور مصر سمیت مختلف ملکوں کے سفیروں نے یوم آزادی پر تہنیتی…

کراچی میں 14 اگست کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا

کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے بھی بارش ہوئی۔ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے دوسرے روز بھی زیرِ آب آگئی۔ سڑک سے پانی کا بہاؤ جاری رہنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت…

آئین فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا۔یوسف رضا گیلانی کا ملتان کے حلقہ 157 میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلتی ہے، یہ امپورٹڈ…

جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جارہی ہے، سعد رفیق

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جارہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کا فیصلہ کرنے والوں نے ملک میں انتشار پیدا کیا، بار بار تجربات کرکے مارشل لا لائے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور…

کے پی ایل: شرجیل خان نے ڈگ آؤٹ کا شیشہ توڑ دیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے چھکا مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔ کے پی ایل سیزن 2 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں آج ہونے والے میچ میں جموں جانباز نے اوور سیز واریئرز کو 5…

نیدرلینڈز سے میچ: ٹیم پاکستان میں کون کون شامل ہو؟ مشاورت ہوگئی

پاکستان کی نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پلیئنگ الیون میں کون کون شامل ہو؟ مشاورتی میٹنگ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز  سے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے حتمی الیون کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان…

پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ انتہائی قدم اٹھائیں، پرویز الہٰی کو پتا ہوگا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہزیب…

ایشیا کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ڈھائی گھنٹے میں فروخت

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے ٹکٹس ڈھائی گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔الخلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلہ ہوگا جس کے پہلے بیچ کے ٹکٹس ڈھائی گھنٹے میں ہی…

ارسلان خالد کو پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاون خصوصی بنا دیا گيا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈيا سیل کے انچارج اور مبینہ آڈیو اسکینڈل کے کردار ارسلان خالد کو پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاون خصوصی بنا دیا گيا۔اس مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ فرح گوگی…

حکومت نے پیٹرول 6 روپے72 پیسے مہنگا کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔حکومت نے 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق…

ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف، ذرائع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی مزید 5 کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں، امریکا سمیت 5…

پیٹرول قیمت پر مفتاح اسماعیل کا دعویٰ غلط نکلا

ملک میں پیٹرول کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ غلط نکلا۔مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ نے کہا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے…