free hookup sites usa gay hookup apps nz hookup Middle Island coyote hookup hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل: شرجیل خان نے ڈگ آؤٹ کا شیشہ توڑ دیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے چھکا مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔ 

کے پی ایل سیزن 2 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں آج ہونے والے میچ میں جموں جانباز نے اوور سیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 

اسی میچ میں جموں جانباز کے بیٹر شرجیل خان نے اوورسیز واریئر کے عمید آصف کی گیند پر ایسا شاٹ لگایا کہ ڈگ آؤٹ کا شیشہ ہی توڑ ڈالا۔ 

خیال رہے کہ بارش کے باعث اس میچ کو 8 اوورز فی اننگز تک محدود کرنا پڑا تھا جس میں اوورسیرز واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔

جموں جانباز نے مذکورہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، جہاں شاہزیب نے 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

سہیل خان کی ہیٹ ٹرک

خیال رہے کہ اسی میچ میں اوورسیز واریئرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔

انہوں نے شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان اور عمر اکمل کی وکٹیں لیں کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.