سینیٹر باب میننڈیز کا پاکستان کی صورتحال پر اظہار تشویش
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں،…
پنجاب: مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
پنجاب کے مختلف علاقوں سرگودھا، چیچہ وطنی، بہاولنگر اور خانیوال میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ…
شاداب ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ڈیبیو میچ میں زخمی
انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے۔سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو…
کراچی، گلستان جوہر کے نجی بینک میں لگی آگ بجھادی گئی
کراچی میں گلستان جوہر بلاک 19میں واقع نجی بینک میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے بینک میں لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا، بینک میں موجود بیشتر سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نجی بینک میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی،…
تکبر نے عمران کو اس مقام پر پہنچایا، سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوٹلہ ارب علی خان میں یوتھ کنونش سے خطاب کیا۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو ان کے تکبر، غلط فہمی اور دماغی…
عمران کی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس حملے کی مذمت
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے سپورٹرز کے خلاف روا رکھی گئی یزیدیت کی کوئی حد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ…
پولیس لائن خیبر پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار شہید
پولیس لائن خیبر پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نواز خان اور لائن آفیسر برکت خان شامل ہیں۔مسلح افراد کے خلاف پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی…
عمران نے جسٹس اعجاز الاحسن کو جانبدار کہا، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پٹیشن میں جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جسٹس اعجاز الاحسن پر…
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے، تمام فون بھی بند کردیے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل عثمان بزدار سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ذرائع کے مطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار…
پرویز الہٰی کے وارنٹ جاری، 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔صدر پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے حفاظتی…
سنگاپور: سوئس بینک سابق جارجین وزیراعظم کو 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرے، عدالت
سنگاپور کی عدالت نے کریڈٹ سوئس بینک کو سابق جارجین وزیراعظم کو 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے بینک کا دیوالیہ نکلنے کے خدشے کے پیش نظر مارچ میں کریڈٹ سوئس کو ایک دوسرے سوئس بینک ’یو بی ایس‘ نے…
پی ٹی آئی، ایم کیو ایم نہیں بلکہ عوامی جماعت ہے، فرخ حبیب
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نہیں بلکہ عوامی جماعت ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی قیدیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، اس طرح کے اقدامات کرکے آپ…
شوکت ترین سمیت کئی بڑے ناموں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا امکان، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز اور ذیشان خانزادہ کا بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرسکتے ہیں، وہ بطور آزاد امیدوار منتخب…
عمران خان کی فوری طور پر بات چیت کی اپیل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کردی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو…
کرہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق
اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ نامی کیڑے کو کرہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق مانا جاتا ہے۔اس کیڑے کا حجم یا جثہ لگ بھگ ایک ملی میٹر ہوتا ہے لیکن وہ اپنے وجود سے ایک ہزار گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بطور انسان اگر ہم…
نعیم اختر اور عشاء عمران نیشنل گیمز 2023 کے تیز ترین ایتھلیٹس بن گئے
آرمی کے نعیم اختر اور واپڈا کی عشاء عمران نیشنل گیمز کے تیز ترین ایٹھلیٹس بن گئے۔نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز آرمی کی برتری قائم رہی، میڈل بورڈ پر آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔واپڈا…
چیف جسٹس آڈیو لیکس کا حصہ ہیں، اُن سے مشورہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سوال اٹھایا ہے کہ آڈیو لیکس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے کیسے مشورہ کیا جاسکتا ہے؟جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چیف جسٹس، ان کے داماد، ان کی ساس،…
رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب بیرون ملک چلی گئیں، پارٹی ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب بیرون ملک چلی گئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق کنول شوزب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ کنول شوزب پاکستان سے اسکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کنول شوزب…
ڈاکو سمجھ کر شہریوں کا تشدد، مرنے والے بے گناہ نکلے
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو بے گناہ نکلے، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت کرلی گئی۔اہلخانہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، پولیس نے موبائل فون ویڈیو کے ذریعے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔7…
جونیئر ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ کل کھیلا جائے گا
جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اب تک گروپ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چائینز تائپے کو 0-15 سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو بھی 9 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔…