دہلی میٹرو بن گئی بیوٹی پارلر، اسٹریٹنر استعمال کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل
دہلی میٹرو ٹرین کو بھارت میں سب سے زیادہ سہولت والا آمد و رفت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔لیکن آئے روز دہلی میٹرو ٹرین میں کچھ نہ کچھ ایسا انوکھا اور اچھوتا واقعہ ہوتا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔لڑائی جھگڑے سے لے کر پیار محبت کی…
یوسف رضا گیلانی نے میثاق معیشت کو آج کی ضرورت قرار دے دیا
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میثاق معیشت آج کی ضرورت ہے۔ملتان میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخلوط حکومت میں مختلف آرا ہیں، سیاسی…
الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کو لیڈ نواز شریف کریں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون…
یونان کشتی حادثہ: لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں
یونان کشتی حادثے کو 6 دن گزر گئے، لاپتا افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔جائے حادثہ سے مزید 2 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی گلیوں سے یونان کے…
نمک کا استعمال کم کیسے کیا جائے، متبادل کیا؟
نمک، سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب ہے، یہ ہمارے جسم میں سیال مادے میں توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نسوں کو فعال رکھتا ہے۔لیکن نمک کی زیادتی سے صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ دن میں 6 گرام نمک سے زائد استعمال…
مراعات میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں مسترد ہوجائے گا، مصدق ملک
وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں آیا تو مسترد کردیا جائے گا۔جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں مصدق ملک، جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان اور فیصل واوڈا نے شرکت کی۔سابق وفاقی وزیر…
اسلام آباد ہائیکورٹ کی 5 خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز میں ججز تعیناتی کی سفارش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں ججز تعیناتی کی سفارش کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے ججز تعیناتی کےلیے سیکریٹری وزارت قانون کو مراسلہ بھجوادیا۔جج راجہ جواد عباس حسن کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا جج…
ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایران میں جاری ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارت کے ڈگ وجے کادیان کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تہران میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کیخلاف اعصاب پر قابو پاتے…
پاکستان کی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست
پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وارم اپ میچ کسی غیر ایشین ٹیم سے کروانے کی درخواست کی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ…
چیئرمین سینیٹ نے غریبوں کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی، ہدایت الرحمان
’حق دو تحریک‘ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غریبوں کےلیے کوئی قانون سازی نہیں کی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں مولانا ہدایت الرحمان، وزیر مملکت مصدق ملک اور فیصل واوڈا نے شرکت کی۔سابق…
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائر
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے الوداعیہ دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ 17 جون کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے۔ مدت پوری ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج…
چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ: چین اور پاکستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی…
انسداد دہشت گردی عدالت: چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ…
پیپلزپارٹی کے 15سال میں کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، حافظ نعیم
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کام کروانے کے دعوؤں اور بیانات بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 15سال…
یورپی یونین اور بیلجیئم میں نئی پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئی پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے سفارت خانہ پاکستان برسلز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ان کی تعیناتی حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکٹری خارجہ بنائے جانے کے بعد عمل میں آئی ہے، وہ…
ن لیگ یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کےلیے حسن نواز کے دفتر پہنچے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ…
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ اٹھادیا
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ اٹھادیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے صوبے کے سیلاب متاثرین کےلیے بجٹ مختص…
جنین پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 6 ہوگئی
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملے اور بمباری میں زخمی ہونے والا فلسطینی دم توڑ گیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق جنین میں اسرائیلی کارروائی میں 90 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ…
پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد ایک اور کیس میں گرفتاری کی تیاری
صدر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد ایک اور کیس میں گرفتاری کی تیاری کرلی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ٹیم پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کےلیے کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئی۔پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ…
رائےونڈ: مبینہ زیادتی کا شکار بچہ انتقال کر گیا
رائےونڈ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ انتقال کر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مدرسہ کے قاری نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بالائی منزل سے پھینک دیا تھا۔پولیس کے مطابق بچہ چند روز سے چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ…