جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مردان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشت گرد رنگ لیڈر ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کاٹلنگ مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب…

مستونگ میں دھماکا، 48افرادجاں بحق، 50زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب دھماکاہوا ہےجس میں48افراد جاں بحق درجنوں ذخمی 50ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ دھماکا عید میلادالنبی کے جلوس پرہواہے۔…

پاکستان میں لوگوں کو حق ہے وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں، امریکی سفیر

مستونگ میں ہونے والے واقعے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان میں لوگوں کو حق ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔ اپنے بیان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی ہوئی…

نبی کریمؐ نے عدل و انصاف کا درس دیا، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے عدل و انصاف کا درس دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کےحل کےلیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ قومیں…

امریکا، 2 بچے والدہ کی گاڑی لے کر 320 کلو میٹر دور جا نکلے

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ بچہ اور اس کی 11 برس کی بہن اپنی والدہ کی کار چلا کر 320 کلومیٹر دور ہائی وے پر نکل گئے۔کیلیفورنیا کی طرف محو سفر بچوں کی گاڑی کو بین الریاستی ہائی وے پر پولیس نے روکا۔پولیس حکام کے مطابق…

سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے، فہد الباش

پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے۔نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے فہد الباش نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں…

ہنگو دوبہ تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ہنگو دوبہ تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق…

ایشین گیمز، خواتین ریس میں فرحت بانو کا آخری نمبر

ایشین گیمز میں خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں پاکستان کی فرحت بانو آخری نمبر پر رہیں۔فرحت بانو 44:32.40 کی ٹائمنگ کے ساتھ مقابلے میں شریک 7 ایتھلیٹس میں ساتویں نمبر پر رہیں۔فرحت بانو نیپال کی ایتھلیٹ سے بھی 6 منٹ پیچھے رہیں، نیپالی…

کور کمانڈر پشاور کا دوآبہ خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دوآبہ خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سراہا۔انہوں نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا اور…

امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم استعمال ہے، ماہرین

زندگی سے ہے پیار تو دل کا خیال رکھیں۔ آج دل کی بیماریوں سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، اس سال کا عنوان ہے، دل کا استعمال کریں اور دل کو جانیں۔ ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے امراض بڑھنے کی وجہ ورزش سے دوری ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا…

مردان میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹی ایم اے کالونی میں  پیش آیا، جس میں 3 خواتین کو  قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر…

ایشین گیمز میں پاکستان کی پہلی بار نمائندگی کر رہی ہوں، کشمالہ طلعت

پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت ایشین گیمز میں پہلی بار ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ایک بیان میں کشمالہ طلعت نے بتایا کہ وہ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، میں نے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ کے مقابلوں برانز میڈل…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ تہران سے جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں…

مستونگ: میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ہونیوالےخودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلاد النبیﷺ  کے جلوس کے شرکا پر خودکش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔جلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیا گیا، جلوس کے شرکاء نعت خوانی میں مصروف تھے کہ خودکش حملہ جلوس میں شامل گاڑی کے…

جدہ سے سیالکوٹ کے مسافروں کی دوہری اذیت، تاخیر کی شکار پرواز لاہور میں لینڈ

جدہ سے سیالکوٹ کے عمرہ زائرین دوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا، جدہ سے ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر کا شکار پی ائی اے کی پرواز لاہور منتقل کر دی گئی، مسافروں کو لاہور سے بس میں سیالکوٹ جانا ہوگا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 746 نے جدہ سے…

کراچی:6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار کر لیا گیا ہے۔انویسٹی گیشن حکام نے ملزم کو پنجاب کے شہر وہاڑی سےگرفتار کیا، ملزم کے قبضے اور نشاندہی پر 5 کروڑ31 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس…

انبیائے کرام کی توہین، قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائیگی: انیق احمد

نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ انبیائے کرام کی توہین اور قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 234 ویں اجلاس میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…

پنجاب کابینہ میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش

پنجاب کابینہ کے سامنے سانحۂ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دینےکا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے لاہور میں مزید 3…

پشاور یونیورسٹی: وائس چانسلر کے دفتر سے کیمرا برآمد

پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر سے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے کیمرا برآمد کر لیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق کیمرا ایوارڈ شیلڈ میں سوراخ کر کے نصب کیا گیا تھا، جسے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے برآمد کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات…