جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 34ویں روز بھی جاری، شہدا کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی

غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 34ویں روز بھی اسی طرح بلکہ پہلے سے زیادہ شدت اور سفاکی کے ساتھ جاری ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں ہزاروں کم عمر بچے، بوڑھے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے اتوار کو فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے…

چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے…

ہیوسٹن: ممتاز پاکستانی امریکی رہنما سعید شیخ کیلئے گلوبل سیون آؤٹ اسٹینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ

ہیوسٹن انٹرنیشنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے ممتاز پاکستانی امریکی رہنما سعید شیخ کو ان کی شاندار سماجی اور فلاحی خدمات پر گلوبل سیون آؤٹ اسٹینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔انہیں عالمی سطح پر پُروقار نقوش قائم کرنے کی غیر…

دبئی: پولیس کا آپریشن، ہیکرز گینگ کو ختم کرنے کا اعلان

دبئی پولیس نے ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہیکرز گینگ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 43 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 20 کی شناخت اور وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہیکرز 36…

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے غزہ میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے غزہ میں بمباری میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں، وقفہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وقفہ غزہ کے عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے…

پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، ہم اپنی اپنی سیاست کر رہے ہیں، رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، وہ اپنی اور ہم اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں…

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیلجیئم

یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیات تعاون کیرولین جینز نے کہا ہے کہ انکا ملک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یورپی یونین اور نیٹو ہیڈ کوارٹر کے حامل اہم ملک بیلجیئم کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے عرب ٹی وی…

کراچی: ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں قیمتی سوا مچھلیاں پکڑ لیں

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑ لیں۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں…

نگراں صوبائی وزیر صحت کے بیان پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا رد عمل آگیا

وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے  نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے بیان پر رد عمل آگیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دوروں سے ثابت ہوا سعد نیاز اسپتالوں کو بہتر کرنے میں ناکام رہے، سعد نیاز نے اسپتالوں کی حالت…

غزہ میں صحت کا نظام تباہ، عالمی ادارہ صحت نے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

جینوا:عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیو ایچ او)نے غزہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سفاکیت کی وجہ سے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا سنگین…

بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مقدمہ دائر

ہیگ: ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات اور اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔…

علی نواز کی جبری گمشدگی شرمناک سلسلے کی کڑی ہے، ترجمان تحریک انصاف

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ علی نواز کی جبری گمشدگی شرمناک سلسلے کی کڑی ہے۔ علی نواز اعوان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیف جسٹس اس لاقانونیت پر…

چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرے، سارو گنگولی

سابق بھارت کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہوسکتا۔ چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرے۔اپنے بیان میں سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کھیل…

سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے، مجوزہ ضابطہ اخلاق

انتخابات 2024، الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرلیا گیا جس کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزراء، عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و…

درخواست ہے افغانیوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ درخواست ہے افغانیوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں۔ ایسی پالیسی بنائیں، جس سے افغانی عزت کے ساتھ رہ سکیں۔مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم مانتے…

پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاؤس استعمال کیا جارہا ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاؤس کا استعمال کیا جارہا ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں ن لیگ کا اجلاس الیکشن…

تندوروں پر کام کرنے والے افغانوں کو تنگ کرنے پر کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال اعلان

کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ جمعہ 10 نومبر سے کوئٹہ میں تندور بند کردیں گے۔ کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ تندوروں پر کام کرنے والے افغان کارڈ ہولڈرز کو…

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے 24 ویں اوور میں…