جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جاپان کا جعلی ویزا، کراچی سے مونٹی نیگرو جاتے ہوئے مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے ایک مسافر کو مونٹی نیگرو جاتے ہوئے جعلسازی پر گرفتار کرلیا ہے۔ 

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر توصیف احمد پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی سے مونٹی نیگرو جا رہا تھا۔ 

حکام کے مطابق دستاویزات کی چھان بین کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر جاپان کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ 

اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ثناء اللّٰہ کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سب انسپیکٹر زہرا چوہان نے ملزم کے خلاف کارروائی کی۔ 

ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.