ضلع کرم، قبائل کے مابین فائرنگ میں ابتک 25 افراد جاں بحق
خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے پی حکومت کے مطابق حکومت کی کوششوں سے ضلع کرم میں متعدد جرگوں کا انعقاد ہوا۔کے پی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ…
اسرائیل کی بمباری کیے بغیر بھی فلسطینیوں کو جان سے مارنے کی کوشش
غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کردی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ کے القدس اسپتال کو متعدد مرتبہ بمباری کی دھمکی دے چکا ہے، اس اسپتال میں سیکڑوں زخمی، بیمار اور تقریباً 14 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔فلسطینی…
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ نجیب رزاق کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 70 سال کے نجیب رزاق کی حالت مستحکم ہے،…
پارک لین ریفرنس، آصف زرداری سمیت 19 ملزمان ذاتی حیثیت میں طلب
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر اور آصف زرداری کی جانب سے وکیل…
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج صرف سنگل بینچ میں سماعت کریں گے۔عدالتی عملے کے مطابق ڈویژن بینچ کے کیسز بغیر کارروائی ملتوی کر…
آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا جو 2 ہفتے قیام کرے گا۔نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے ساتھ آئی ایم ایف کے وفد کا تعارفی سیشن ہوا۔ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے…
متحدہ عرب امارات کا فلسطینی بچوں سے متعلق بڑا اعلان
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے یو اے ای لائے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلِ خانہ بھی متحدہ عرب امارات…
جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سالہ بچی کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سال کی بچی کے اغواء کے حوالے سے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے۔سندھ…
شیخوپورہ: تبلیغی اجتماع میں رائیونڈ جانیوالوں کا ٹرک الٹ گیا
شیخوپورہ میں تبلیغی اجتماع میں رائیونڈ جانے والوں کا ٹرک الٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم ٹو موٹروے ہرن مینار کے قریب تبلیغی جماعت کا ٹرک الٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز…
جیل میں شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف ہوئی ہے۔جیل انتظامیہ کی درخواست کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں وزٹنگ ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا۔جیل انتظامیہ کی درخواست کے مطابق پمز اسپتال میں شاہ محمود کا…
پاکستان کے تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی
نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔گوہر اعجاز نے تجارتی پیشرفت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا اور 4.5 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔گوہر اعجاز نے…
0خیبرپختونخوا: گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد
محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا نے گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی۔محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایونٹس میں…
غزہ پر اسرائیلی بمباری: 24 گھنٹوں میں مزید 271 فلسطینی شہید، تعداد 9 ہزار سے متجاوز
مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر حملوں اور بم باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس میں محصور پٹی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے…
معاشی مفادات کا تحفظ یا ’ایماندار ثالث‘ کا عالمی تشخص: اسرائیل، حماس جنگ سے چین کیا حاصل کرنا چاہتا…
معاشی مفادات کا تحفظ یا ’ایماندار ثالث‘ کا عالمی تشخص: اسرائیل، حماس جنگ سے چین کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنچین کے اعلی سفارتکار وانگ یی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کے لیے گذشتہ دنوں…
کراچی، JUI آج طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد کررہی ہے
جمعیت علماء اسلام کراچی میں آج طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد کررہی ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کراچی پہنچ گئے ہیں۔جمعیت علماء اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج کراچی میں شاہراہ قائدین پر ہونے والی طوفان…
بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی میں گلشن معمار پولیس نے معصوم بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے دو روز قبل واقعے…
اسرائیل کی شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار بمباری
اسرائیل کی جانب سے شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار بمباری کے بعد روس نے لتاخیہ کا ہوائی اڈہ اور بندرگاہ شام کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔لتاخیہ کا ہوائی اڈہ روسی میزائلوں کی موجودگی کے سبب انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بات کا…
حماس کے اسرائیل پر حملے، 16 فوجی ہلاک
حماس کے اسرائیل پر غیرمعمولی حملوں میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے، غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ غیر متوقع کارروائی سے اسرائیلی فوج سٹپٹا گئی۔حماس نے سرنگوں سے نکل کر بھی اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کردیے، خود کو…
اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
سفارتکاری تماشا بن گئی، شہریوں پر حملے سے اسرائیل باز نہ آیا، غزہ پر طیاروں کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا۔امدادی کارروائیوں کے لیے…
پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمے داری پوری کریں، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کے لیے اپنی ذمے داری پوری کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔امریکی محکمہ خارجہ…