جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ’عوام دوست پارٹی‘ اور ’پاکستان انصاف پارٹی‘ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ترین گروپ کے ذرائع کا…

کراچی: پولیس مقابلہ، فرار کی کوشش میں 2ملزمان حادثے میں زخمی

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فرار کی کوشش میں 2 ملزمان ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فرار ہونے کی کوشش میں ڈمپر سے ٹکرا گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 ملزمان شدید زخمی…

ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے مشاورت

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے لیے باضابطہ طور پر چند روز میں درخواست جمع کرائے گی، اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم…

سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کی ترقی و تنزلی کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے۔کپتان بابر اعظم کی وطن واپسی اور سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد کنٹریکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں، اس لیے پی سی بی…

جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا

جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا…

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ سے آج رات لاہور پہنچیں گے

وزیرٍ اعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہی ترکیہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے تاہم وطن واپسی سے پہلے وہ ترکش میڈیا کو انٹرویوز دیں گے۔ترکیہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر،…

اردوان کی تقریب حلف برداری، وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔شہباز شریف نے ترکیہ کے سابق نائب وزیرِ اعظم دولت باھچیلی سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے…

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس…

ایبٹ آباد میں سابق ایم این اے عظمیٰ ریاض کے گھر چھاپا مارا گیا: عمر ایوب

تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں گزشتہ روز سابق ایم این اے عظمیٰ ریاض کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں…

ہم خیال اراکین نے ڈیموکریٹس کے نام سے نیا گروپ بنا لیا: مراد راس

تحریکِ انصاف چھوڑنے والے ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیال اراکین نے ڈیموکریٹس کے نام سے گروپ بنایا ہے، گروپ کا نام ہاشم ڈوگر کی زیرِ…

بی آر ٹی بسوں اور دیگر خریداری میں 70 ارب کی کرپشن ہوئی: شاہد خٹک

نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بسوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں 70 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔شاہد خٹک نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، بی آر ٹی سفید ہاتھی ہے جسے…

واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی

مینلوپارک: واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا اپنی اس مقبول ترین ایپ میں ہر ہفتے کوئی نہ کوئی مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور اب اس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے اس کے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ آزمائشی ورژن…

ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا: نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفید ثابت ہوگا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ…

بلوچستان: 4 سال سے زیرِ التواء ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے بلآخر 4 سال سے سرد خانے میں پڑے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بلوچستان میں 2018ء میں سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا…

لاہور: مرغی، گوشت، چینی، سبزی کے تازہ نرخ سامنے آ گئے

لاہور میں مرغی، انڈوں، چینی، سبزی، پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کے تازہ ترین نرخ سامنے آ گئے۔لاہور میں مرغی کا گوشت641 روپے فی کلو اور انڈے 260 روپے درجن دستیاب ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی120 روپے فی کلو، آلو 80، پیاز 80،…

کراچی مویشی منڈی میں 1 کروڑ کی گائے سامنے آ گئی

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی میں لگنے والی مویشی منڈی میں ایک خاص قسم کی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔کراچی کی مویشی منڈی میں ہر سال نایاب، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا رش لگا…

کوہ سلیمان: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔راجن پور میں فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔فلڈ کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ نالہ چھاچھر سے 2 ہزار کیوسک کا…

جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کرنیوالے شر پسند کا اعترافی بیان

جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا…

اردوان، نواز، شہباز میں کیمسٹری قابلِ ذکر ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترک اور غیر ملکی مبصرین نے دیکھا کہ ترک صدر اردوان، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات…

غیر ملکی ایونٹس: قومی فٹبال ٹیم شرکت کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر

رواں ماہ ماریشس میں ہونے والے 4 ملکی ٹورنامنٹ اور بھارت میں ہونے والے ساف کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی فٹبال ٹیم تاحال حکومتی اجازت کی منتظر ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو 8 جون کو ماریشس روانہ ہونا ہے جہاں سے ٹیم…