پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے مشاورت

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے لیے باضابطہ طور پر چند روز میں درخواست جمع کرائے گی، اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے لیے علی خورشیدی، رانا انصار، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور محمد حسین کے نام زیرِ غور ہیں۔

اس وقت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ ہیں۔

حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21 اور پی ٹی آئی 30 نشستیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.