جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

بی آر ٹی بسوں اور دیگر خریداری میں 70 ارب کی کرپشن ہوئی: شاہد خٹک

نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بسوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں 70 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔

شاہد خٹک نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، بی آر ٹی سفید ہاتھی ہے جسے ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بس کمپنی آڈٹ کے لیے نہیں بیٹھ رہی، جتنے بقایا جات بنیں گے اس کی ادائیگی کر دیں گے۔

نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ بس کمپنی کے ذمے بھی بقایا جات بنتے ہیں اور ادائیگی کے لیے ڈھائی سال پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں۔

شاہد خٹک نے یہ بھی کہا کہ ایشائی بینک کےحوالے سے باتوں میں صداقت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.