اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

کراچی: پولیس مقابلہ، فرار کی کوشش میں 2ملزمان حادثے میں زخمی

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فرار کی کوشش میں 2 ملزمان ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فرار ہونے کی کوشش میں ڈمپر سے ٹکرا گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 ملزمان شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی ملزمان رئیس اور شرافت کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.