جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

بلغاریہ کی سفیر کی یومِ آزادی پر مبارک باد، قومی پرچم کیساتھ تصویر شیئر کردی

یورپی ملک بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی پر سبز رنگ کے کپڑے زیب تن کرکے سب کے دل جیت لیے۔اسلام آباد میں قائم بلغاریہ کے سفارتخانے نے ٹوئٹر پر سفیر کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔سفیر ارینا کے عقب میں پاکستان کا…

پاکستان کے عبوری وزیراعظم کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت تحلیل کردی گئی ہے۔…

سینیٹر عرفان صدیقی کے 14 ماہ سے لاپتہ بل کا پتا چل گیا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے 14 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2022 کا پتا چل گیا۔تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کے بل سے متعلق اطلاع دے…

الیکشن کمیشن کی سندھ و بلوچستان میں انتظامی افسران تبدیل کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے سندھ اور بلوچستان میں انتظامی افسران تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے انتظامی افسران کی تبدیلی کیلئے سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھیج دیا۔سپریم کورٹ میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ کے سوال…

ہوم ورک نہ کرنے پر ماں کی ڈانٹ، 10 سالہ بچہ تھانے پہنچ گیا

چین میں ایک 10 سالہ بچہ اس وقت تھانے پہنچ گیا جب اس کی ماں نے اسے اسکول سے ملنے والا ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ گھر سے بھاگ کر سیدھا مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے شکایت درج کرانے کے بعد درخواست کی کہ اسے…

گلگت: غیر سر شدہ پہاڑی سر کرنے کی کوشش، جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار

گلگت کی غیر سر شدہ پہاڑی کو سر کرنے کی کوشش میں جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے کے بعد ایک جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہے۔ جاپانی کوہ پیما تاکایاسو سیمبا اور شنجی تمورا پہلے سر نہ ہونے والی پہاڑی سر کرنا چاہتے تھے۔ دونوں کوہ پیما…

انگلش کرکٹ بورڈ 22 برس بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 22 برس بعد اپنی سرزمین پر ایک ٹیسٹ کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ زمبابوے نے آخری مرتبہ 2003 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔زمبابوے کی ٹیم 2025 میں چار دن پر مشتمل ایک ٹیسٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے…

نیدرلینڈز میں یومِ آزادی پر سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی، کوہ پیما شہروز کاشف کی شرکت

سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نیدرلینڈز نے یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے طلباء، خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت…

کراچی پورٹ کی 215 فٹ اونچی کرین سے مبینہ خودکشی، فوٹیج جیو نیوز کو موصول

14 اگست کو کراچی پورٹ کی 215 فٹ اونچی کرین سے مبینہ خودکشی سے چند لمحے پہلے کی دل دہلانے والی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور رحیم کے ساتھی اسے کودنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رحیم واپس آجا کے ساتھ…

ورلڈکپ کرکٹ: ٹکٹوں کی فروخت کیلئے رجسٹریشن شروع

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کےلیے رجسٹریشن شروع ہوگئی۔ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے مرحلہ وار شروع ہو گی، احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹکٹس 3 سمتبر کو فروخت کی…

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کردی، پہلے یہ ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا۔ قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم…

سپریم کورٹ: نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست، سماعت 18 اگست کو ہوگی

قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصافا (پی ٹی آئی) کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔احتساب بیورو…

نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ بولر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی ہے، وہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ شرف…

صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی۔صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 پر دستخط کر دیے۔قبل ازیں صدر عارف…

بلوچستان: دالبندین ایئرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جیٹ رفیولنگ کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔سی اے اے کا…

ایل پی جی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 10 روپے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 210 سے 220 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق گھریلو…

سکھر: صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ درج

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ مقتول صحافی کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ 6…

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ن لیگ کی رہنما کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اظہار افسوس

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ساتھ بیرون ملک پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بدزبانی اور اخلاقی معیار سے گِری گفتگو تحریک انصاف کا شیوہ ہے نہ قبول کرتے ہیں۔کمیٹی کا کہنا…

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی، ڈی آئی جی لاہور

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے وقت بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے 5 اگست کو عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت کی صورتحال سے متعلق انکشاف…

الیکشن کمیشن کی سابق وزرائےاعلیٰ و دیگر اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزرائےاعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور کابینہ کے ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم بھی دیا…