جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کوئٹہ: بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 30 سے35 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔صوبائی نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکا خیز مواد کو برآمد…

کراچی، آئندہ 3 روز موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے وقت جنوب مغرب سے سمندری…

ملتان: قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد

ملتان میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا۔قاری کے تشدد سے کمسن بچے کی زبان کے نیچے سزا کے طور پر رکھے جانا والا کیل جسم کے اندر چلا گیا۔پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسے کے قاری…

باہر گرفتار ہونے والے 90 فیصد فقیر پاکستانی ہوتے ہیں: سیکرٹری اوورسیز

 سیکریٹری اوورسیز ذیشان خانزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں اور بیرون ملک جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا چیئرمین منظور کاکڑ کی…

عرفان صدیقی کا لاپتہ بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کو خط

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے گمشدہ بل کیلئے سینیٹ قائمہ کمیٹی امور داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا بل 15 مہینے سے لاپتہ ہے۔خط کے متن…

عراق: شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن ہلاک

شمالی عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 100 سے زائد افراد بھی ہلاک ہوگئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آتش بازی کو آگ لگنے کا ذمہ دار قرار دیا…

سینیٹر تاج حیدر کا سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن مسترد کرنے کے معاملے پر خط لکھ کر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر تاج حیدر نے پارٹی کی جانب سے کی گئی ریکوزیشن مسترد ہونے کے بعد خط لکھتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے…

کوئٹہ میں ہاتھ سے لکھے بجلی کے بل بھجوائے جا رہے ہیں: سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی

سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی نے سینیٹ کے اجلاس میں بتایا کہ کوئٹہ میں لوگوں کو بجلی کے ہاتھ سے لکھے بل بھجوائے جا رہے ہیں، اگلے اجلاس میں ہاتھ سے لکھے گئے بجلی بل لے آؤں گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا چیئرپرسن سعدیہ عباسی کی…

شہباز کی پاکستان آنے سے پہلے نواز شریف سے ایک اور ملاقات متوقع

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف سے ایک اور ملاقات متوقع ہے۔دوسری جانب نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے…

وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے آئندہ سال کا حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا تاکہ عازمین اور حجاج کرام کو تمام امور سے بروقت آگاہی ہو اور کسی بھی قسم کی شکایات کا اندراج اور اس کا فوری ازالہ کیا…

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے شرکت کی۔تقریب سے…

رانی پور: ملزمہ حنا شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

عدالت نے رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔اس کیس میں گرفتار ملزمان فیاض شاہ اور حنا شاہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم فیاض شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ…

قرآن پاک کے منظور شدہ ترجمے کی اشاعت نہ ہونے پر وزیرِ اعظم، وزیرِ اعلیٰ طلب

لاہور ہائی کورٹ نے قرآن پاک کے منظور شدہ ترجمے کی اشاعت کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست کے معاملے پر وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کو طلب کرنے کا حکم جاری کر دیا۔قرآن پاک کے مصدقہ ترجمے کی اشاعت کے متعلق عدالتی…

نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر جیاؤ ژیڈونگ کی ملاقات

نگراں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاؤ ژیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آئی ٹی میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر میں…

کیا نواز شریف کا بیانیہ تبدیل ہو گیا؟ جاوید لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کیا نواز شریف کا 2017ء کے کرداروں سمیت سب کے احتساب  سے متعلق بیانیہ تبدیل ہوگیا؟ نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر 2017ء کے کرداروں کا احتساب کرنے سے ٹکراؤ اور کھینچا تانی کی…

اسکواڈ میں خود کو شامل نہ کرنے کی ہر وجہ بتاؤنگا: تمیم اقبال

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ڈراپ ہونے کی ہر وجہ بتاؤں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں ویڈیو بیان میں ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے قبل ہونے…

سندھ کے اسپتالوں میں دیگر صوبوں سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں: نگراں وزیرِ اعلیٰ

سندھ کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ شعبۂ صحت میں سندھ حکومت کی خدمات بہت بہتر ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں لوگ دیگر صوبوں سے بھی علاج کے لیے آتے ہیں۔نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وفاقی وزیرِ…

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر انکم ٹیکس کمشنر پر 10 ہزار روپے جرمانہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تمام آرڈرز اور نوٹیفکیشنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں انکم ٹیکس کمشنر کے ٹیکس کی تشخیص کے اختیار سے متعلق نظرِ ثانی کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان…

تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

جامعات اور تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر وزارتِ تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔اس حوالے سے وزارتِ تعلیم کے حکام نے بتایا ہے کہ 14 رکنی کمیٹی طلبہ یونین سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔وزارتِ تعلیم کے حکام کے مطابق کمیٹی…

شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم…