بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

عرفان صدیقی کا لاپتہ بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کو خط

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے گمشدہ بل کیلئے سینیٹ قائمہ کمیٹی امور داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا بل 15 مہینے سے لاپتہ ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ بل 2022 میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا، قومی اسمبلی نے 20 جون 2002 کو بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا، 21 جون 2022 کو بل صدر سے توثیق کےلیے وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے بھیجا گیا۔

ضابطہ فوجداری ترمیمی بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی منظور کرچکے ہیں، 23 مئی کو سینیٹ اور 8 جون کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سے بل لاپتہ ہے۔

عرفان صدیقی کے خط میں کہا گیا کہ ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ بل وہاں نہیں پہنچا، کمیٹی میں خود آکر تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، توقع ہے کمیٹی 28 ستمبر کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرے گی، کمیٹی لا پتہ بل کا پتہ چلانے میں میری مدد کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.