بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

کراچی، آئندہ 3 روز موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے وقت جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعے کو پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.