جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شیخ رشید سے متعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملیں: شیخ راشد شفیق

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے 13 دن ہو گئے، ابھی تک ان سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں۔ شیخ راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید پر اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں عدالت…

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کن مقدمات کی سماعت ہو گی؟ لسٹ جاری

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔عدالت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق  3 اکتوبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی فل کورٹ سماعت ہو گی۔فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے خلاف 1 ہزار سے زائد…

پاکستان سے وارم اپ میچ، کین ولیمسن آج صرف بیٹنگ کرینگے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ حیدر آباد دکن میں کھیلا جائے گا۔وارم اپ میچ میں تمام 15…

رواں سال بحیرۂ روم میں 2 ہزار سے زائد تارکین وطن ہلاک اور لاپتہ ہوئے، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ روم میں ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی آفیسر روفن مینیکڈی ویلا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ…

مستونگ دھماکا: نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان کی زخمیوں کیلئے خون کی اپیل

نگراں وزیرِاطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی جانب سے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کے لیے شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو…

پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت متاثر، PSX نے وضاحت طلب کرلی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے شیئرز متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو خط لکھ کر فوری وضاحت مانگی ہے۔ پی آئی اے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2…

پاکستانی شہری بطور ٹرینی یا ماہر جاپان جا سکیں گے

پاکستان اور جاپان کے مابین افرادی قوت کے معاہدوں پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، معاہدوں کے تحت پاکستانی کارکن بطور ٹرینی یا ماہر جاپان آنے کے لئے اہل ہیں۔ ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کے تحت جاپانی زبان کی بنیادی تعلیم ضروری ہے اور مخصوص…

ٓANF کی کارروائیاں، 89 کلوگرام منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے مختلف سات کارروائیوں کے دوران 89 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سپر ہائی پر جامشورو کے قریب کار سے 54 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ…

کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں ملا پولیو وائرس افغانستان سے آیا: حکام کا انکشاف

پاکستان میں چلنے پھرنے سے معذور کر دینے والے پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔کراچی کے 1 اور پشاور کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی کے 1، 1 جبکہ شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی…

بھارت میں بینک لاکر میں پڑے خاتون کے 18 لاکھ روپے دیمک کھا گئی

بھارتی شہر مراد آباد میں 18 لاکھ روپے بینک کے لاکر میں رکھنے والی خاتون لاکر کھولنے کے بعد دنگ رہ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ دیمک نے 18 لاکھ روپے کا کیش کھا لیا جو اس نے بیٹی کے شادی کے…

سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا: علامہ طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقتصادی و معاشی بحران سے انسانی رویوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا ہے۔لاہور کے دی گریٹر اقبال پارک میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام عیدِ…

پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے 2009ء کے بعد کسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے خلیجی…

ایشین گیمز: خواتین شوٹنگ مقابلے، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں میڈل حاصل کیا۔کشمالہ کا اسکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام…

ہمارے زوال کی وجہ نبی ﷺ کی تعلیمات فراموش کرنا ہے: محسن نقوی

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے زوال کی وجہ نبیﷺ کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔انہوں نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبئیٔ کریم محمد ﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت…

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، قومی خزانےکو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سبب قومی خزانے کو سالانہ 185 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ…

درود و سلام کی گونج، توپوں کی سلامی سے عیدِ میلادالنبی ﷺ کا آغاز

سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔درود و سلام کی گونج اور توپوں کی سلامی سے یومِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کا آغاز ہوا۔ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے…

نبیٔ کریم ﷺ نے تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی: نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان

نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نبیٔ آخر الزماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مذہبی، لسانی، معاشرتی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی۔بلوچستان کے نگراں وزیرِ داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے  عیدِ میلاد النبی…

صدر اور نگران وزیراعظم کا 12 ربیع الاول پر قوم کے نام پیغام

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدر اور نگران وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اللّٰہ کی اطاعت، عدل و…

جشن میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سجاوٹ کی گئی ہے، آج نعتیہ محافل، سیرت النبیؐ کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ آج ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔ٹریننگ سیشن…