جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

جرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جوہری معاہدے پر گفتگو

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ برلن سے حکومتی ترجمان کے مطابق انگیلا مرکل نےصدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات کی۔ انگیلا مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے  جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے…

ورلڈ آرچری آن لائن سیریز، پاکستان کے 150 سے زائد مرد و خواتین کی شرکت

ورلڈ آرچری آن لائن سیریز میں دنیا بھر سے چار ہزار سے زائد آرچرز نے حصہ لیا، پاکستان کے 150 سے زائد مرد اور خواتین کے مقابلوں میں سندھ کی عبیرہ نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے سیریز فور میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن بھی حاصل…

خواجہ آصف میو اسپتال میں زیر علاج

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف آنکھوں میں تکلیف کے باعث میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سی ای او اسپتال کے مطابق خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے کورونا وائرس ٹیسٹ سمیت کچھ رپورٹس کا انتظار…

ٹرمپ کی سابقہ ملکیت اٹلانٹک سٹی پلازہ ہوٹل دھماکے سے منہدم کردیا گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ملکیت میں رہنے والا اٹلانٹک سٹی کا پلازہ ہوٹل دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔صدر بننے سے پہلے ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984 میں یہ ہوٹل کھولا تھا، لیکن 2009 میں بینک دیوالیہ ہونے پر ٹرمپ…

اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی، جان شیر خان

لیجنڈری اسکواش پلیئر جان شیر خان نے شکوہ کیا ہے کہ اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش لیجنڈ کا کہنا تھا کہ اسکواش کے ملتان میں انٹرنیشنل ایونٹ ہو رہے ہیں جو بہت اچھا…

پلیئرز فارم میں ہیں، پی ایس ایل ضرور جیتیں گے، حارث رؤف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ٹیم کمبینیشن اچھا بنا ہوا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں، ضرور جیتیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو پی ایس…

شہزاد اکبر کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا، حسین نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ حکومت کے ماؤتھ پیس شہزاد اکبر الزامات لگانے میں شیر ہیں، ثبوت دینے کا وقت آتا ہے تو یہ بھاگ جانتے ہیں، اب ان کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا ہے۔لندن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں حسین…

ملکی زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 12 فروری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 88 کروڑ ڈالر ہیں۔…

پاکستان میں موبائل فونز کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں مالی سال کےابتدائی 7 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدآت میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال…

پی ایس ایل 6 میں گلیڈی ایٹرز مینٹور سے محروم رہے گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے مینٹور سر ویوین رچرڈز سے محروم رہے گی۔ سر ویوین رچرڈز نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ…

سندھ میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال، 361 نئےکیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 659 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10863…

خواتین کے ساتھ بے شمار افیئرز رہے، نہیں معلوم ان سے کتنے بچے ہیں، پیلے

برازیل کے لیجنڈری فٹبال پلیئر پیلے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خواتین کے ساتھ بے شمار افئیرز رہے، ان خواتین سے ان کے کتنے بچے ہیں اس کی تعداد بھی وہ نہیں جانتے۔تین شادیاں کرنےوالے 80 سال کے پیلے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بیویوں اور گرل…

کم وزن ہونا ذیابیطس سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہوتی، ماہرین

ایسے متعدد قابل ترمیم اور ناقابل ترمیم عوامل ہوتے ہیں جوکہ آپکو ذیابیطس کی انتہائی خطرناک ٹائپ ٹو بیماری میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس کی بیماری کی یہ ایک ایسی شدید قسم ہوتی ہے جسکے لیے صحت مندانہ طریقہ کار کے ذریعہ خون میں موجود شوگر…

گاڑیوں کو ٹانگوں پر چلنے میں مدد فراہم کرنے والی مشین متعارف

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ایسی مشین متعارف کرائی ہے جو گاڑیوں کو ٹانگوں پر بھی چلنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس مشین کو ٹائیگر کا نام دیا گیا ہے، جو اونچے نیچے دشوار گزار راستوں پر چلنے کے کام آئے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ مشین زیادہ وزنی…

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی حلقہ پی پی 51 میں پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ابرار…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قدر…

سرمایہ کاروں نے 63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے، قومی بچت

سرمایہ کاروں نے 63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے ہیں۔قومی بچت کے مطابق 25 ہزار والے بانڈز بند ہونے کے اعلان کے وقت ان میں 164 ارب روپے سرمایہ کاری تھی، 25 ہزار والے بانڈز 31 مئی تک کیش کروائے جا سکتے ہیں۔ حکومت نے چالیس…

حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور چیئرمین نیب کی ملاقات، نیب اعلامیہ

حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور چیئرمین نیب کی ملاقات ہوئی ہے، نیب اعلامیے کے مطابق حکومتی ٹیم نے 47 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں پر بریفنگ دی۔حکومتی ٹیم نے چیئرمین نیب کو مصالحتی شق پر بھی بریفنگ دی، یہ شق معاہدوں میں آئی پی پیز کی…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس کی کمی

پاکستانی شیئرز بازار میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 625 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 142 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 697 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئر بازار میں آج 57…