بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی سے 94 ہزار 478 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.