بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جوہری معاہدے پر گفتگو

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ برلن سے حکومتی ترجمان کے مطابق انگیلا مرکل نےصدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات کی۔

 انگیلا مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے  جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ  مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لیے ایران مثبت اشارے دے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ  ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.