بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی حلقہ پی پی 51 میں پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ابرار جتوئی نے جاری کیا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے محمد یوسف کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔

متن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا دورہ وزیر آباد الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن  نے فردوس عاشق اعوان کو دو روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.