جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اسپینش لیگ: بارسلونا نے ہیوسکا کو چار گول سے ہرا دیا

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ہیوسکا   کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ۔ اسپینش لیگ میں ہیوسکا کے خلاف میسی نے 13 منٹ میں ہی بارسلونا کو برتری دلا دی جبکہ35ویں منٹ میں گریزمین نے اسکور دو صفر کر دیا ۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں…

تھر میں مزید 3 بچے انتقال کر گئے

تھر کےسول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے ۔ محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 ماہ اور دو نومولود ہے  جبکہ مرنے والے بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہیں۔رواں سال مرنے…

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں توسیع ‎

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی۔مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر نیب سکھر نے دو ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایک…

عبدالرزاق داؤد نے کورونا ویکسین لگوالی

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پمز اسپتال سے کورونا ویکسین لگوالی۔عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا عمل انتہائی اچھا تھا۔مشیر تجارت…

گیسیکے، جریمی دبئی ٹینس کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں رچرڈ گیسیکے اور جریمی چارڈی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔دبئی میں جاری ٹینس ایونٹ میں آسٹریلیا کے جون ملمین کا سامنا برناب زپاٹا میرالاز سے ہوا ، میرالاز نے ملمین کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی…

وزیر اعظم عمران خان کا بیان آئین پر حملہ ہے، اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا، ان کا بیان آئین پر حملہ ہے، یہ دو ماہ پہلے کہتے تھے کہ الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے۔الیکشن کمیشن…

سندھ، کورونا ماس ویکسینیشن کی منظوری

سندھ کابینہ کی جانب سے کورونا ماس ویکسینیشن کے لیے پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران کورونا ماس ویکسینیشن سمیت امن ہیلتھ کیئر سروسز کو 300 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ…

کسی پر سیاہی پھینکنا سیاست نہیں غلاظت ہے:ندیم افضل چن

قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ روز شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملے پر کہا کہ کسی پر سیاہی پھینکنا سیاست نہیں غلاظت ہے۔سابق معاون خصوصی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’کسی کے اوپر سیاہی پھینکنا ، جوتا مارنا،…

سانپ نے چڑیا گھر کےملازم پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چڑیا گھر کےایک ملازم پر سانپ نے اچانک حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم کی نظریں جیسے ہی سانپ کے اوپر سے ہٹتی ہیں تو وہ ان پر اچانک حملہ آور ہوجاتا ہے، خوش…

گھوٹکی: 30 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

گھوٹکی کے پسماندہ علاقے کے نواحی علاقے خانپور مهر میں 30 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی.دلہنیں اپنی ماؤں کے ساتھ تقریب میں شامل ہوئیں جبکہ مخیر حضرات اور منتظمین نےدولہوں کو ہار پہنائے اور دلہنوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر…

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فنڈز اجراء سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  عمران خان کی طرف سے فنڈز اجراء سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین…

استعفے دیں یا نہیں، عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب  کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن جماعتوں کی لانگ مارچ سے متعلق کہنا ہے کہ لانگ مارچ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں، عمران خان 2023ء تک وزیراعظم رہیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ…

الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فرخ حبیب کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا۔فرخ حبیب نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن اور سینیٹ انتخابات…

گل قند کے استعمال کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

گلاب کی پتیوں سے بننے والی میٹھی غذا گل قند کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں بہتر نیند، قبض سے نجات، تیزابیت، اپھار جیسی بے شمار شکایات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق گلاب کے پھول کی پتیوں…

جس کی زیر نگرانی کیمرے لگے وہ دھاندلی سے دوبارہ چیئرمین بن گیا، شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، کیمرے لگائے، جس شخص کی نگرانی میں کیمرے لگے وہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ چیئرمین بن گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی…

اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی، انتظامیہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجارتی مراکز صبح 8 سے رات 10 بجےتک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔گزشتہ روز…

پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

پاکستان کا کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کرلی گئی ہے، 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم…

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر    اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیےحکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے، ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کے باوجود عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔گزشتہ…

معمر شہریوں کیلئے واک ان ویکسینیشن سہولت آج سے شروع

ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے واک ان ویکسینیشن سہولت آج سے شروع ہوگئی ہے۔70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔60 تا 70…

کورونا وائرس کیسز کی ایک دن میں مثبت شرح 7 فیصد، 58 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 70 سال سےزائد عمر کے بزرگوں کو آج سے ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔نیشنل کمانڈ…