بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالرزاق داؤد نے کورونا ویکسین لگوالی

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پمز اسپتال سے کورونا ویکسین لگوالی۔

عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا عمل انتہائی اچھا تھا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی کورونا ویکسین پر کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ افراد کورونا کی ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بزرگ افراد کورونا ویکسین کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.