بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں توسیع ‎

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی۔

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر نیب سکھر نے دو ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایک نیب ریفرنس میں اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی۔

ریفرنس میں شامل خاتون لبنیٰ فرہاد کی ضمانت میں بھی توسیع کی گئی ہے، اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان پر 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد تین ملزمان عباس جکھرانی،رزاق بہرانی اور سردار ظہیر جیل میں قید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.