جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اسلام آباد: راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ذرائع کے مطابق راول ڈیم اسپل ویز سے آدھا فٹ پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ رواں سیزن میں دوسری مرتبہ راول ڈیم اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تیز…

مبینہ مالیاتی اسیکنڈل کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں  قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے مبینہ مالیاتی اسیکنڈل کیس میں عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔لاہور کی سیشن عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر…

ڈی آئی خان، پولیو مہم پر ڈیوٹی کیلئے جانیوالا ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جارہا تھا۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کے لیے…

افغان فورسز کے ہاتھوں ایک دن میں 455 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، افغان وزارت دفاع

افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15صوبوں میں افغان فورسزکے آپریشن کے دوران 455 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔وزارتِ دفاع کے…

کوروناکیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا ایس اوپیز پر سختی…

کراچی: بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ…

گجرات: پیزا شاپ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

گجرات کے علاقے مسلم آباد کی ایک پیزا شاپ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلم آباد کی پیزا شاپ میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے…

پاکستان، کورونا مثبت کی شرح ایک بار پھر 8 فیصد سے متجاوز

 ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران   مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن…

افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، امریکی اخبار

افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے، امریکی اخبار کے مطابق ہر ہفتے کم سے کم تیس ہزار افغان گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عسکری…

کراچی میں 24 گھنٹے ویکسین کہاں کہاں لگائی جارہی ہے؟

حکومتِ سندھ نے کراچی  میں  24گھنٹے کام کرنےوالے مزید11ویکسین سینٹرز قائم کردیے، 24 گھنٹے کام کرنے والے ویکسین سینٹر کی کُل تعداد 12 ہوگئی۔کراچی میں ایکسپو سینٹر کےعلاوہ مزید گیارہ ویکسی نیشن سینٹرز نے کام شروع کردیا، کراچی، حیدر آباد اور…

پنجاب، یکساں نصابِ تعلیم کا مرحلہ وار آغاز

صوبہ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں یکساں نصابِ تعلیم کے اطلاق کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ بھی آج کے دن سے پہنایا جا رہا ہے, پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں…

آزاد کشمیر اسمبلی، تین مخصوص نشتوں پر پولنگ جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، جس میں پولنگ جاری ہے ، سیکریٹری الیکشن کمیشن پریزائڈنگ آفیسر کے…

سیب اور اس کا مربع صحت کیلئے مفید ترین قرار

سیب کے روزانہ استعمال سے متعلق تو کئی کہاوتیں مشہور ہیں مگر اس پھل کے استعمال کے فوائد ان کہاوتوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں اور اس پھل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق سیب کی 100…

ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں آ ج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے پولیو مہم جاری ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق پولیو مہم میں ایک…

گجرات: مکان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

گجرات کے علاقے مسلم آباد کے ایک مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا جبکہ  متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس اور بم ڈسپوزل…

آزاد کشمیر کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ بھی آج ہوگی۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں،…

ٹرمپ کے مالی معاملات پر پھر سوالات اٹھنے لگے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی معاملات پر پھر سوالات اٹھنے لگے۔الیکشن ہارنے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے فنڈریزنگ کمیٹیوں نے جون 2021 تک 62 ملین ڈالرز جمع کیے لیکن خرچ صرف 3 ملین ڈالرز کیے۔خرچ ہونے والی رقم بھی ٹرمپ کے حامی…

امریکا میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں، ڈاکٹر فاوچی

امریکا کے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاوچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باوجود امریکا میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے۔ڈاکٹر فاوچی کا کہنا ہے کہ امریکا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوالی ہے، ماضی کی طرح لاک ڈاؤن کی ضرورت…

پنجاب میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے

موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں آج سے کھل جائیں گی۔پنجاب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہوگا۔ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کردیا…

کینیڈا کے سابق وزیر کا غیر ضروری تبصرہ، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیرضروری تبصرے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے ریمارکس زمینی حقائق…