بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر اسمبلی، تین مخصوص نشتوں پر پولنگ جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔

اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، جس میں پولنگ جاری ہے ، سیکریٹری الیکشن کمیشن پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے، قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب 20ارکان اسمبلی ہال پہنچ گئے ہیں، ایل اے16باغ 3سےمنتخب رکن اسمبلی سردار میر اکبر اسمبلی ہال پہنچ گئے۔

مخصوص نشت پر پی ٹی آئی کے امیدوارمظہر سعید شاہ، نومنتخب ممبراسمبلی تنویر الیاس بھی اسمبلی ہال پہنچ گئے۔

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں ، پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی کامیاب، پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ نون کی نثاراں عباسی بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.