بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، کورونا مثبت کی شرح ایک بار پھر 8 فیصد سے متجاوز

 ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران   مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید  4ہزار 858 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد سے زیادہ رہی، کراچی میں یہ شرح تقریباً 23 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق یکم اگست کو 56ہزار414 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، چار ہزار 858 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ پرائیوٹ اسپتال ہو یا سرکاری اسپتال ہو صورتحال خراب ہے۔

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 39 ہزار 965 تک جاپہنچے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1ہزار 316 مریض اس موذی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہو گئی ہے ۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 تک جا پہنچی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کل سے صوبے…

 کورونا کی موجودہ صورتِ حال پر غور کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.