بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.