جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی پاکستان کیخلاف ریکارڈ شراکت

ورلڈ کپ 2023ء کے 18ویں میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بنگلورو میں آسٹریلوی اوپنرز نے 259 رنز کی شراکت قائم کی، جو کسی بھی وکٹ پر پاکستان کے خلاف سب…

مذاکرات کے بعد ن لیگی کارکنان کراچی سے ٹرین میں لاہور کیلئے روانہ

مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان مذاکرات کے بعد کراچی سے اسپیشل ٹرین میں لاہور کی سمت روانہ ہوگئے۔بشیر میمن کے مطابق ٹرین کی تمام 19 بوگیوں میں کارکنان کو بٹھایا گیا ہے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ ٹرین میں گنجائش نہیں، رہنماؤں کو پہلے سے انتظامات…

اسپیکر قومی اسمبلی کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی۔اُنہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اسرائیلی بمباری سے معصوم…

غزہ کے اسپتال پر بمباری پر امریکی صدر کا بیان مضحکہ خیز ہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان مضحکہ خیز ہے۔مہاتیر محمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے متعلق…

ٹورنٹو: پاکستانی فوٹوگرافر محسن مشتاق کی میت سرد خانے میں ورثاء کی منتظر

پاکستانی نوجوان فوٹو گرافر محسن مشتاق کی میت ٹورنٹو کے سرد خانے میں اپنے پیاروں کی منتظر ہے۔کینیڈین پولیس اور پاکستانی کمیونٹی پُراسرار موت کا شکار ہونے والے پاکستانی نوجوان فوٹو گرافر محسن مشتاق کے ورثاء کی تلاش میں ہے۔ایلی براؤن کے نام…

کراچی: شیر شاہ پل کے جوائنٹ کھل گئے

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے علاقے میں قائم شیر شاہ پل کے جوائنٹ کھل گئے۔پل کے آہنی جوائنٹ غیر متوازن ہونے سے موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔شیر شاہ پل کے جوائنٹ کھلنے سے بلدیہ ٹاؤن سے شہر کی طرف آنے والے ٹریک پر کئی موٹر…

اسرائیل کو تسلیم کرنے والی ہر سازش ناکام بنائینگے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔جماعتِ اسلامی نے کراچی کے علاقے صدر میں مسجد خضر کے باہر فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر حافظ نعیم…

نگراں وزیرِ اعظم آج اورومچی میں مصروف دن گزاریں گے

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چین کے شہر اورومچی پہنچ گئے، جہاں  آج وہ مصروف دن گزاریں گے۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری مازنگروئی سے ملاقات کریں گے۔نگراں وزیرِ اعظم سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے…

کراچی: مسلم لیگ ن کا کراچی سے لاہور تک ٹرین مارچ

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی کے موقع پر  ن لیگی کارکنوں میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔کراچی سٹی اسٹیشن پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جس نے ترانوں پر رقص کیا، کارکنان استقبال کے لیے کراچی سے لاہور تک…

سندھ: بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات کی فراہمی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے میئر اور چیئرمینز کو ڈی ڈی او پاورز دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات کی فراہمی کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کے آغاز میں عدالت میں چیلنج کیا گیا…

سونا فی تولہ 2200 روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2200 روپے کے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 1886 روپے کے اضافے کے بعد…

پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف کا دبئی میں آخری روز، اہم ملاقاتیں

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج دبئی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔دبئی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی نواز شریف سے اسحاق ڈار کے…

کراچی میں ایم کیو ایم کی فلسطین ریلی: شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی شارعِ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ پر فلسطین یک جہتی ریلی کا انعقاد ہو گا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ٹریفک…

آئی ایم ایف کی کڑی شرط، حکومت کا بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اخراجات میں کمی کا بڑا فیصلہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی حکومتی اخراجات میں کمی کی کڑی شرط کے باعث نگراں حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے اخراجات میں کمی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نومبر میں آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل اخراجات…

مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی: الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج

جماعتِ اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعتِ اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ…

ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔میچ کی پہلی گیند پر پاکستان ٹیم نے…

ملک میں ایک دن انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پورے ملک میں ایک دن انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس درخواست پر 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس…

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے کا تھا۔امریکی ڈالر…

سعودی عرب: سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی

سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔سعودی وزیرِ داخلہ نے تاکید کی ہے…

حیدر آباد سے ن لیگی قافلہ 3 بجے لاہور روانہ ہو گا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔حیدر آباد ریلوے اسٹیشن سے کارکنوں کی خصوصی ٹرین آج سہ پہر 3 بجے روانہ ہو گی۔حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن سندھ…