جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

کراچی میں ایم کیو ایم کی فلسطین ریلی: شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی شارعِ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ پر فلسطین یک جہتی ریلی کا انعقاد ہو گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ صدر سے ایئر پورٹ جانے والے افراد ایف ٹی سی سے کورنگی روڈ کا راستہ لیں۔

صدر سے ایئر پورٹ کے لیے طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کارساز سے بلوچ کالونی برِج سے ایکسپریس وے کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.