جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے مستعفی

اپنے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ اُدھو ٹھاکرے کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت کی سپریم کورٹ نے ان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کی…

حیدرآباد میں 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا و نکاح پر والد کا موقف

حیدرآباد میں 12 سال کی لڑکی کے مبینہ اغوا اور نکاح کے معاملے پر اس کے والد کا موقف سامنے آگیا۔لاپتہ 12 سال کی ام ہانی کے نکاح کا سن کر والد ناصر آرائیں حیران اور پریشان ہو گیا ہے، کراچی میں فروٹ کا ٹھیلا لگانے والا ام ہانی کا والد ٹرائل…

نسوار مہنگی ہونے پر شہری شکایت لے کر ڈی پی او آفس پہنچ گیا

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر عوام تو پریشان ہیں ہی، لیکن خیبرپختونخوا کے دور افتادہ ضلع اپر کوہستان میں نسوار مہنگی ہوئی تو ایک شہری ڈی پی او کے دفتر جا پہنچا، مہنگی نسوار فروخت کرنے اور کم وزن دینے کے خلاف درخواست دے دی۔اپر…

لاہور: منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او گرفتار

لاہور میں شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تھانے کے ایس ایچ او صفدر سجاد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قبضہ گروپ کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق تشدد کے شکار افراد کی پہلے…

بھارت میں مسلمان صحافی کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ…

پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید بڑھانا چاہتا ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن پولیٹکل بیورو نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ…

ہنگو میں شادی نہ کروانے پر بیٹا والد کےخلاف درخواست لےکر تھانے پہنچ گیا

ضلع ہنگو کے نواحی علاقے میں شادی نہ کروانے پر بیٹا اپنے ہی والد کےخلاف درخواست لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ہنگو پولیس کو 8 جون کو ایک انوکھی قسم کی درخواست موصول ہوئی۔ 28 سال کے نوجوان محمود اللّٰہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُس…

پی ٹی آئی رہنما ملک شہزاد اعوان کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک شہزاد اعوان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور چار دیواری کے اندر گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ مدعی بلال احمد کی جانب سے ٹیپو سلطان تھانے میں…

وزیراعظم شہباز شریف سے فضل الرحمان کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں سود سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم اپیل…

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں شروع ہوگیا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات…

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروادیا۔اس سلسلے میں سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی…

پی ٹی آئی نے میرے ہی خلاف سازش کی، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگادیا۔ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی، انہیں 2018 کے…

لبنیٰ صلاح الدین کو عابدہ لودھی کی جگہ ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی مقرر کردیا گیا

تقرری کی منتظر گریڈ 20 کی ایکس پی سی ایس افسر لبنیٰ صلاح الدین کو عابدہ لودھی کی جگہ ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔لبنیٰ صلاح الدین اس سے قبل بھی ڈائریکٹر پرائمری اسکول کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ عابدہ لودھی جن کے پاس…

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا کردار متنازع ہوچکا، وہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں۔اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی، پارٹی رہنماؤں اور وکلا نے…

خیبرپختونخوا: لمپی اسکن سے ہلاک مویشیوں کی تعداد 257 ہوگئی

صوبہ خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے ہلاک مویشیوں کی تعداد257 ہوگئی، سب سے زیادہ ڈیرہ اسماعیل خان میں31 مویشی ہلاک ہوئے۔محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق پشاور میں 25 اور ہری پور میں 22 مویشی لمپی اسکن سے ہلاک ہوئے جبکہ لکی مروت میں لمپی اسکن سے…

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، پی ٹی اے کا ٹوئٹر سے رابطہ

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا معاملہ پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اُٹھا دیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جانبدارانہ پالیسی پر نظرثانی کی…

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں، ذرائع

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی دبئی سے پاکستان منتقلی سے متعلق خبروں کی قریبی ذرائع نے تردید کردی ہے۔پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ تاحال دبئی میں ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے…

سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کردیا گیا؟

کیا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پاکستان پہنچادیا گیا؟خبریں گردش کررہی ہیں کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز 350 روپے کی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنے ہی روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی۔صرافہ ایسوسی ایشن کے…

کینیڈا: بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ملزمان ہلاک

کینیڈا کے ایک بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک جبکہ چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔برٹش کولمبیا صوبے کے شہر سانچ میں بینک کے باہر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق صبح…