جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

فیصل آباد: کار پر فائرنگ، ڈاکٹر بیٹے سمیت قتل

فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار میں سوار ڈاکٹر اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے…

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بن گیا

مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بن گیا۔گزشتہ روز جنید صفدر نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام…

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کرانے اور دوائی لینے آئی خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ میں نامعلوم…

لاہور، پرانے ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور کے علاقے شاد باغ میں پرانے ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں موجود تمام سامان جل…

عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، عظمیٰ کاردار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد…

کراچی، مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ناگن چورنگی، بفر زون اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز…

کراچی: محکمہ موسمیات کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی میں محکمہ موسمیات کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سچل تھانے کے گشت پر مامور…

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل 5 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی قومی…

قائداعظم سولر پاور کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

قائداعظم سولر پاور کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر اینٹی کرپشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔حکام کے مطابق ہر گاؤں میں سو کلو واٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تھا، من پسند ٹھیکے داروں کو سولر پروجیکٹ لگانے کا ٹھیکا دیا…

آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔اس موقع پر چودھری سالک، چودھری شافع، طارق بشیر چیمہ اور دیگر افراد نے بھی…

سینئر لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر…

بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان، فیصل کریم کنڈی

سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی…

خواجہ آصف عادتاً جھوٹے، کنفیوژن پھیلانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عادتاً جھوٹے، اپنی گفتگو سے کنفیوژن پھیلانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، خواجہ آصف کے خیالات کو سنجیدگی سے لینا خود سنجیدگی کی توہین ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب…

شاہ محمود نے پیپلز پارٹی میں جانے سے متعلق باتوں کا جواب دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی میں جانے سے متعلق کی جانے والی باتوں کا دو ٹوک جواب دے دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں…

حکومتیں بنانے، چلانے والے خود پریشان ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتیں بنانے اور چلانے والے اب خود پریشان ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بری طرح ناکامی سے دو چار ہیں۔عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز…

مہنگائی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی لانے والے کا نام عمران خان ہے، پہلا سیاستدان دیکھا ہے جونیوٹرل کو آوازیں دیتا ہے کہ اسے اقتدار دو۔لاہور کے علاقے دھرم پورہ چوک میں پی پی 158…

تائیوان تنازع سے متعلق چین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، امریکی جنرل

امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ تائیوان تنازع سے متعلق امریکا نے چین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مارک ملی نے کہا کہ تائیوان پر چین کے فوری حملے کا امکان…

خفیہ مراسلہ: شہباز گل کے نئے دعوے سے پہلے شاہ محمود کیا کہہ چکے تھے؟

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے نئے دعوے سے کئی ماہ قبل شاہ محمود قریشی نے خفیہ خط سے متعلق کیا کہا تھا؟شاہ محمود قریشی نے 5 اپریل 2022ء کو ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ خفیہ مراسلہ آنے کے ایک دو دن بعد اُن کی نظر سے گزرا…

شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے وزیراعظم شہباز شریف کی کھل کر تعریف کردی۔وزیراعظم…

ایجبسٹن ٹیسٹ: جانی بیئرسٹو اور ویرات کوہلی میں لفظی جنگ

کھلاڑی آپس میں اچھے دوست لیکن میدان میں ایک دوسرے کے دشمن بنے دکھائی دیتے ہیں جس کا عکس بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بھی نظر آیا۔ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب انگلینڈ کے بیٹر جانی…