بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان، فیصل کریم کنڈی

سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں۔

عمران خان نے کہا کہ فیملیز یہاں بیٹھی ہیں، کارکنوں کا فرض ان کا دھیان رکھنا ہے، پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن، امریکا میں جیل جانے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومت والوں، آصف زرداری، فضل الرحمٰن سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.