بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: محکمہ موسمیات کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی میں محکمہ موسمیات کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سچل تھانے کے گشت پر مامور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزمان سے مقابلہ کیا جس میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالا پل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.