بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کے بیٹے والد کی حمایت میں سامنے آگئے

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد ان کے بیٹے بظاہر باپ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایلون مسک نے امریکی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کو اپنا نام تبدیل کرنے کی اجازت ملنے کے 9 دنوں بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاپ فرانسس اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ میرے لیے پاپ فرانسس سے ملاقات ایک اعزاز کی بات ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے 4 نوعمر بیٹے گریفن، کائی، ڈیمین اور سیکزون تو موجود ہیں جبکہ ان کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی اس تصویر میں موجود نہیں۔

امریکی عدالت نے ٹیسلا کے سربراہ، معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے بارے میں گزشتہ ماہ 20 جون کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرنے اور والد سے اپنے تعلقات منقطع کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی جمع کروائی تھی۔

یہ خبریں سامنے آنے کے کچھ دنوں بعد امریکی عدالت نے ایلون مسک کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی کو اپنے نام سے ’مسک‘ کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد وہ اپنے نام کے آخر میں والدہ کا نام لکھیں گی۔

ایلون مسک کے یہ پانچوں بچے گریفن، کائی، ڈیمین، سیکزون اور ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن ان کی پہلی بیوی جسٹن ولسن سے ہیں۔

جبکہ ایلون مسک کے ان 5 بچوں کے علاوہ 3 بچے اور بھی ہیں یعنی ان کے کؑل 8 بچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.