بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خفیہ مراسلہ: شہباز گل کے نئے دعوے سے پہلے شاہ محمود کیا کہہ چکے تھے؟

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے نئے دعوے سے کئی ماہ قبل شاہ محمود قریشی نے خفیہ خط سے متعلق کیا کہا تھا؟

شاہ محمود قریشی نے 5 اپریل 2022ء کو ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ خفیہ مراسلہ آنے کے ایک دو دن بعد اُن کی نظر سے گزرا تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پاکستانی سفارتکار کے مکتوب سے متعلق نئی کہانی سامنے لے آئے۔

دورانِ انٹرویو پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا تھا کہ انہوں نے اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو بھی مراسلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب مراسلہ میرے علم آیا تو میں نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور عمران خان کو بتایا تھا کہ ایک چیز آئی ہے جو قابلِ غور ہے۔

شاہ محمود شریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ مراسلے سے جڑی تشویش سے مختلف اسٹیک ہولڈر کو بھی آگاہ کیا تھا۔

اس سے قبل شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں خفیہ خط سے متعلق نئی کہانی سُناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی مراسلہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا جارہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے حلق میں اُنگلی ڈال کر خفیہ مراسلہ چھپانے والوں سے نِکلوایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.