جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان…

پیپلز پارٹی کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا: شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تاسیسں کے موقع پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا…

کراچی: شمسی سوسائٹی قتل واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے نماز جنازہ سے متعلق بھی اطلاع نہیں دی ہے۔دوسری جانب بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے ملزم فواد نے…

کراچی: نشتر پارک میں جلسے سے متعلق ٹریفک پلان جاری

پیپلز پارٹی کے کراچی کے نشتر پارک میں آج ہونے والے جلسے سے متعلق ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کر لیا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بسوں، منی بسوں اور دیگر ٹریفک کو لسبیلہ سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہو…

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی۔پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے اب تک ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والی سڑک لائن پھٹنے کے باعث زیرِ آب آ گئی ہے۔سڑک کے زیرِ آب آنے…

کل ہونیوالے میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج پریکٹس کرینگے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے متعلق راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں۔راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی بھی آج ہو…

سودی نظام کے خاتمے پر سیمینار آج کراچی میں ہو گا

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق سیمینار آج کراچی میں ہو گا۔سیمینار میں چیئرمین مرکز الاقتصاد الاسلامی مفتی تقی عثمانی اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار خطاب کریں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختون خوا غلام علی، گورنر اسٹیٹ…

وزیرِ اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے، حکومت کی…

کوئٹہ: ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 27 زخمی

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27…

کراچی: مسواک کی آڑ میں ہیروئن لندن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر کے ذریعے مسواک لندن بھیجنے کی آڑ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن…

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، ٹی وی پر دیکھ کر ان کے جیسے شارٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا تھا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو…

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر کہا…

پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی، اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا…

اعجاز الحق کا ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ضیا گروپ کے سربراہ اعجاز الحق نے ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔مانچسٹر میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں ہوتے تو ملاقات ہوسکتی تھی۔اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے…

الیکشن ہونے پر مخلوط حکومت آئی تو کیا ہوگا؟ کائرہ

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ہوجاتے ہیں اور مخلوط حکومت آتی ہے تو کیا پھر سیاسی استحکام آجائے گا؟جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا…

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تحریک انصاف کو چیلنج

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو دکھائيں گے بڑا مجمع ہوتا کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی جانب سے جاری کی گئی جلسے کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ…

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، بابر…

پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران بھی عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے، پلڈاٹ

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے اور گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ مجھے آئین میں ایسی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی۔جیو نیوز کے…

اسمبلیاں توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم بیان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ…

پنجاب اور کے پی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔جاوید لطیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تحریک انصاف کے اراکین ہمارے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف…