منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

اعجاز الحق کا ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ضیا گروپ کے سربراہ اعجاز الحق نے ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مانچسٹر میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں ہوتے تو ملاقات ہوسکتی تھی۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ عام انتخابات آئندہ سال اگست کے بعد ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں یہ بالکل واضح کردوں کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، موجودہ حکومت میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں معاشی مسائل سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.