منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

الیکشن ہونے پر مخلوط حکومت آئی تو کیا ہوگا؟ کائرہ

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ہوجاتے ہیں اور مخلوط حکومت آتی ہے تو کیا پھر سیاسی استحکام آجائے گا؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام ہے اور دوسری طرف عدم استحکام مزید بڑھا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیاں شوق سے تحلیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سسٹم کو ڈی ریل نہ کرنے دیں اور عمران خان کو اسمبلیوں پر ایک اور حملہ نہ کرنے دیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی ختم ہوتی تو ہم بہت پہلے انگیج کرلیتے، عمران خان شرط نہیں اپنا مطالبہ سامنے رکھیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے اور درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.