بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر کہا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

امریکا کا مزید کہنا تھا کہ 2 دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشتگرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.