جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نہیں ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر بھی نہیں ہوئیں، میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سےاسٹیڈیم نہیں آئے۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہےجو معمول کی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.