جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

عمران خان سے مونس الہٰی کی ملاقات، اسمبلی تحلیل سے متعلق بات چیت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق  گفتگو کی گئی۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

لاہور کے زمان پارک میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، مونس الہٰی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون آن ون ملاقات کے بعد فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے، فیصل چوہدری نے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق قانونی آپشنز پر بریفنگ دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.