منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، بابر اعظم اور محمد رضوان بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد برطانیہ کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ٹیم کا آنا دیگر ٹیموں کے لیے دروازے کھول دیتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا دورہِ پاکستان ہماری کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، کپتان بین اسٹوکس کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے فیس عطیہ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.