جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل سید…

غیر ملکی شہریوں کا انخلا، رفح بارڈر آج پھر کھولا جائے گا

مصر اور جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے درمیان آمد و رفت کا واحد راستہ رفح بارڈر آج پھر کھولا جائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ بارڈر کھلنے کے بعد 63 امریکیوں سمیت رومانیہ، برطانیہ، یوکرین اور قازقستان کے شہریوں کے غزہ سے انخلا کا امکان ہے۔دوسری جانب…

برطانوی ہائی کمشنر اور پولیٹیکل سیکریٹری کی فضل الرحمان سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور پولیٹیکل سیکریٹری سیم فلیچر کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور بھارت…

غزہ میں امریکی’ویپن گائیڈنس سسٹم‘ کے استعمال کا ثبوت حاصل کرلیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی علامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں امریکی’ویپن گائیڈنس سسٹم‘ کے استعمال کا ثبوت حاصل کرلیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ میں 13 اکتوبر کے حملے میں 43 شہری مارے گئے۔ حملے میں امریکی…

بہاولپور: چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے نوجوان کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت بلاول جاوید کے نام سے ہوئی ہے،  شناخت نوجوان کے کپڑوں سے ملے سروس کارڈ کے ذریعے…

عائشہ منزل پر آتشزدگی کا واقعہ 5 خاندانوں کو عمر بھر کا دکھ دے گیا

کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور دلخراش واقعہ 5 خاندانوں کو عمر بھر کا دکھ دے گیا، دکان جل گئی، سرمایہ بھی ختم ہوگیا، متاثرین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔سانحہ عائشہ منزل میں ریاض، نعمان اور غلام رضا سمیت 5 لوگ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے،…

پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی گنگز میں چلے گئے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کےلیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جبکہ فیصل اکرم ملتان سلطانز میں شامل ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں آل راونڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے جبکہ فاسٹ بولر…

کراچی: جوہر چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی میں جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا، واقعہ آج صبح 8 بجے پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار نوجوانوں نے ڈکیتی سے بچنے کیلئے گاڑی تیز چلائی، ملزمان نے ان پرپیچھے سے…

کوچ کا پلان تھا کیوی ٹیم کیخلاف 4 گول کرنے ہیں، ارشد لیاقت

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹریک کرنے والے پاکستان کے ارشد لیاقت کا کہنا ہے کہ کوچ کا پلان تھا کہ کیوی ٹیم کے خلاف چار گول کرنے ہیں۔ملائیشیا میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی…

جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام گندھارا سیمینار

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلیے جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ’پاکستان گندھارا سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بدھ مت کے ماہرین، بدھ بھکشوؤں، کاروباری شخصیات، سیاحتی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت…

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر 14 دسمبر کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔لارجر…

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز: سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی…

نیب نے پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور نے پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر…

ایم کیو ایم کا اندرون سندھ جلسوں کا فیصلہ، 22 دسمبر کو حیدر آباد میں جلسہ ہوگا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے اندرون سندھ میں جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم 22 دسمبر کو حیدر آباد میں جلسہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے حیدر آباد میں انتخابی مہم کا بھی آغاز ہو جائے گا۔…

عمارت آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر عمارت کے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے ترجمان  کے مطابق وزیراعلیٰ کو دورے کے دوران متاثرین نے رہائش کے لیے درخواست کی تھی، ڈی سی…

کراچی: گلستانِ جوہر انڈر پاس کو شہدائے فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیش

کراچی میں سٹی کونسل کے ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آ گئے، بدنظمی کے باعث منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کونسل کا دوسرا اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران گلستان…

اسد قیصر پر مقدمات کی تفصیل کی فراہمی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی طلب

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق کیس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کی۔اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت…

شوکت یوسفزئی کو ایئرپورٹ پر روکنے کا معاملہ، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی کو ایئر پورٹ پر روکنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے…

آذربائیجان: صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان

آذربائیجان میں صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر الہام الیئو نے آج  قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔اس حکم نامے میں مرکزی الیکشن کمیشن…

یونیورسٹی طالبہ کی دریائے چناب میں کود کر خودکشی

گجرات میں 21 سال کی لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جب مچھیروں نے اس لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی نجی…