جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی گنگز میں چلے گئے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کےلیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جبکہ فیصل اکرم ملتان سلطانز میں شامل ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں آل راونڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگیا۔ 

کھلاڑیوں کے تبادلے کے بعد ملتان سلطانز کے سابق کپتان شان مسعود کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ 

اسی طرح کراچی کنگز نے شان مسعود کی جگہ فیصل اکرم کو ملتان سلطانز کو دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.