جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: عائشہ منزل کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، فلیٹس محفوظ رہے

ایڈیشنل ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)  بینش شبیر کا عائشہ منزل کراچی کے شاپنگ مال میں لگی آگ سے متعلق کہنا ہے کہ عمارت کے اوپر موجود فلیٹس محفوظ ہیں۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور کو نقصان ہوا ہے۔

ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈی جی نے مزید بتایا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور کو مرمت کی ضرورت ہے، عمارت کے انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایڈیشنل ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت سے متعلق حتمی رپورٹ ابھی مرتب نہیں کی۔

کراچیکراچی کی بلند عمارتوں میں خطرات بڑھنے لگے…

گزشتہ شب عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1 شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا تھا۔

زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مال میں لگی آگ سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.