جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جہانگیر ترین کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔

جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اور دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.