جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: جوہر چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی میں جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا، واقعہ آج صبح 8 بجے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار نوجوانوں نے ڈکیتی سے بچنے کیلئے گاڑی تیز چلائی، ملزمان نے ان پرپیچھے سے فائرنگ کردی، دو گولیاں گاڑی میں موجود نوجوان کو لگیں۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ جوہر چورنگی کے قریب گاڑی پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی، گاڑی الٹنے سے زخمی نوجوان مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، بیان میں جن راستوں کا ذکر کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز لی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.